تازہ ترین

حج2022

عازمین کی تربیت کیلئے سرکاری ملازمین سے درخواستیں طلب

تاریخ    9 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//عازمین حج2022کوتربیت فراہم کرنے کیلئے جموں کشمیر کے مستقل سرکاری ملازمین سے 20دسمبر تک درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔ درخواست دہندہ نے ترجیحی طور 2017،2018یا2019 میں حج کیا ہو اور 58برس سے زیادہ عمرکانہ ہو۔31دسمبر2021کو25سے58سال کی عمر کے ملازم آن لائن درخواست دینے کے اہل ہیں اورانہوں نے کووِڈ- 19 سے بچائو کا منظور شدہ ٹیکہ لگایا ہو۔ اسکے علاوہ درخواست دہندہ  انگریزی، ہندی،اردو اور مقامی زبان کوروانی سے بولنا جانتا ہو ،کمپوٹر کی جانکاری رکھتا ہوتاکہ ای میل /وٹس ایپ پر پیغام اور مسیج بھیج سکیں یاوصول کرسکیں۔ درخواست دہندہ کیلئے لازمی ہے کہ وہ حج اورعمرہ سے متعلق تمام امور کی جانکاری رکھتا ہو۔جسمانی اورذہنی طور چست ہواوربھاری اجتماع سے خطاب کرنے کی اہلیت رکھتاہواورتربیت دینے کیلئے اس کے پاس وقت ہو۔ جرائم کا پس منظر رکھنے والے یا جن کے خلاف کسی عدالت میں کوئی کیس چل رہا ہو،وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔خواہشمند افرادحج کمیٹی آف انڈیاکی ویب سائٹ ww.hajcommittee.gov.in .پردرخواست آن لائن دیں اورلازمی دستاویزات درخواست فارم کے ساتھ رکھیں۔