تازہ ترین

متوفی پولیس اہلکاروں کے ورثاء کی امداد 1.43کروڑروپے منظور

تاریخ    9 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//مارے گئے پولیس اہلکاروں اور ایس پی اوز کے لواحقین کو مالی مددفراہم رکھنے کو جاری رکھتے ہوئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ایک کروڑ43لاکھ روپے کی رقم مہلوک اہلکاروں کے لواحقین کے حق میں واگزار کی ہے۔ایک حکم کے مطابق 22لاکھ روپے فی کس  سب انسپکٹرغلام رسول،ہیڈ کانسٹیبل فاروق احمد اور خاتون ہیڈ کانسٹیبل ہربھجن کور کے لواحقین کے حق میں منظور کی گئی جوبیماری کی وجہ سے فوت ہوئے ۔20لاکھ روپے فی کس ہیڈ کانسٹیبل محمد یونس ،ہیڈ کانسٹیبل انوپ سنگھ اوردیپک کمار کے قانونی ورثاء کے حق میں بھی منظور کئے گئے۔ایک اورحکم میں چھ لاکھ روپے ایس پی اوملک راج کے قانونی ورثاء کے حق میں منظور کئے گئے۔پانچ لاکھ روپے کی رقم ایس پی اومحمد شریف ،جوسڑک حادثوں میں دوران ڈیوٹی انجام دہی ہلاک ہوئے،کے ورثاء کو دیئے گئے۔ قابل ذکرہے کہ مہلوک اور متوفی پولیس اہلکاروں کے قانونی ورثاء کے حق میں اس سال ابھی تک43کروڑروپے کی رقم منظور کی گئی ۔