تازہ ترین

سوپور میں میونسپل کونسل کے خلاف دکانداروں کا احتجاج

سٹال لگانے کیلئے جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ

تاریخ    9 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


غلام محمد
سوپور// اقبال مارکیٹ سوپور میں دکانداروں نے سوپور انتظامیہ اور میونسپل کونسل سوپور کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ انہیں سڑکوں پر سٹال لگانے کی اجازت دی جائے یا مناسب جگہ فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایک سال قبل انہیںفراہم کی گئی جگہ موزوں نہیں ہے۔انہوں نے کہا چونکہ قصبے کے تجارتی علاقوں میں ان کے کام پر پابندی ہے جس کی وجہ سے حکام نے انہیں خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ایک احتجاجی نور محمد نے کہا’’ہمیں کوئی مناسب متبادل فراہم کیا جائے یا ہمیں اپنی پچھلی جگہ پر کام کرنے دیا جانا چاہئے کیونکہ پچھلے ایک سال سے وہ زبردست مشکلات کا شکار ہیں‘‘۔ایس ایچ او سوپور خالد فیاض نے موقع پر پہنچ کر دکانداروں کو یقین دلایا کہ وہ ان کا مطالبہ انتظامیہ تک پہنچائیں گے۔