تازہ ترین

لولاب پیاراور محبت کی سر زمین ہے :صوبائی کمشنر

میگا بلاک دیو س میں لوگو ں کی بھاری شرکت،متعدد مسائل پر تبادلہ خیال

تاریخ    9 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//صوبائی سر براہ کشمیر پی کے پولے نے شمالی ضلع کپوارہ کا دورہ کر کے وہا ں وائورہ لولاب میں بلاک میگا دیواس اجلاس میں شرکت کی ۔ انہو ں نے لولاب سے متعلق کہا کہ معروف عالم دین مولانا انور شاہ کشمیر کی جنم بھومی وادی لولاب کی سر زمین پیار و محبت کی سر زمین ہے اور یہا ں کے لوگو ں میں پیار اور جذبہ موجود ہے ۔عوامی ربطہ مہم کے تحت صوبائی سر براہ کشمیر پی کے پولے نے بدھ کے روز کپوارہ کا دورہ کیا جہا ں انہو ں نے میگا بلاک دیوس اجلاس کی صدارت کی ۔اس دوران لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے بلاک میگا دیوس اجلاس میں شرکت کر کے صوبائی سر براہ کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے جانکاری دی۔علاقہ کے لوگو ںنے بجلی کی بحرانی صورتحال اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے حوالہ سے صوبائی سر براہ کو آ گاہ کیا ۔ا س موقع پر وائس ضلع ترقیاتی کونسل کے چیر مین فاروق احمد میر ،ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین ،ایس ایس پی کپوارہ یوگل منہاس ،ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران کے علاوہ بی ڈی سی ،نمبردار اور چوکی دار بھی موجود تھے ۔صوبائی سربراہ نے پنچایتی راج کے بارے میں بھی لوگو ں کا جانکاری فراہم کی اور سرکار زمینی سطح پر یہا ں کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر وقت کوشاں ہے ۔انہو ں نے انتظامیہ پر زور ددیا کہ وہ لوگو ں کے مسائل حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں ۔انہو ں نے کہا کہ لولاب وادی ایک خوبصورت وادی ہے اور اس سرزمین پر مولانا انور شاہ کشمیری نے جنم لیا اور یہ سر زمین پیار و محبت کی سر زمین ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پنچایتی راج کے تحت لوگو ں کے چنے گئے نمائندو ں کو چاہئے کہ وہ لوگو ں کے مسائل کی طرف توجہ دیں اور سرکار کی یہ کوشش ہے کہ انتظامیہ لوگو ں کی دہلیز پر جاکر ان کے مسائل حل کریں ۔انہو ں نے یہ بھی کہا کہ عوامی نمائندو ں کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی پروجیکٹوں کی دیکھ بال کر کے انہیں مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔اس موقع پر وائس ضلع ترقیاتی کونسل کے چیرمین نے صوبائی سر براہ سے کہا کہ بانڈی پوری لولاب سڑک پر کام شروع کر کے اس سے مکمل کیا جائے ۔انہو ں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے لوگو ں کے مسائل حل کرنے کے لئے آج تک ضلع کے دور دراز علاقوں میں عوامی در بار منعقد کئے اور لوگو ں کے مسائل حل کئے ۔صوبائی سر براہ نے چنڈی گام کے علاوہ وادی لولاب کے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا اور وہا ں پر ہورہے ترقیاتی کامو ں کا جائزہ لیا ۔