تازہ ترین

بجلی محکمہ کو عوام دوست بناناحکومت کا مقصد

رواں سال2360.27کروڑروپے کی لاگت سے 264 کام مکمل ہونگے:چیف سیکریٹری

تاریخ    9 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//ایک متحرک،موثر اور عوام دست محکمہ بجلی حکومت کا مدعاومقصدہے۔اس بات کا اظہار چیف سیکریٹری ڈاکٹر اے کے مہتہ نے یہاں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ اس سال264کام 2360.27کروڑروپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے۔یہ ایک سال میں سب سے زیادہ کام کرنے کا ایک ریکارڈ ہے۔تقسیم کاری کے شعبے میں کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن اورجموں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے بالترتیب 35 اور 44پروجیکٹ مکمل کئے ہیںاور رواں مالی سال کے اختتام تک 23 اور 46 پروجیکٹ مکمل کئے جائیں گے جن پر  1160.73کروڑروپے کی لاگت آرہی ہے۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ آئی پی ڈی ایس اور پی ایم ڈی پی (یو) کے تحت 3621ٹرانسفارمرنصب کئے گئے ہیں اور 864سی کے ایم ایچ ٹی اور 2482 سی کے ایم ایل ٹی لائینیں بچھائی گئی ہیں ۔ اسی طرح دیہی علاقوں میں 2854 ترسیلی ٹرانسفارمرنصب کئے گئے ہیں۔ میٹنگ میں مزید کہا گیا کہ جموں کشمیرمیں ٹرانسمشن صلاحیت میں150 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو موجودہ 8394 میگاواٹ میں 3806میگاواٹ کااضافہ کرنے سے ممکن ہوا۔اس کے علاوہ بجلی چوری کاتدارک کرنے کیلئے 5434معائنے کئے گئے جس دوران41781کنکشن کاٹ دیئے گئے جبکہ2276کنکشن باضابطہ بنائے گئے ۔اس طرح محکمہ نے جرمانہ کے طور44.38کروڑروپے حاصل کئے۔