تازہ ترین

کورونا سے 2فوت، 151متاثر

وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2300

تاریخ    9 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے 2افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4489تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 55ہزار 107ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12مسافروں سمیت مزید 151افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 38ہزار 198تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 151افراد میں جموں میں 44جبکہ کشمیر میں 107افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے  سبھی 107افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں 107متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے دیگر 7اضلاع میں سرینگر میں سب سے زیادہ 47، بارہمولہ میں,18 بڈگام میں 14م کپوارہ میں 1، بانڈی پورہ میں 6، گاندربل میں 15جبکہ اننت ناگ میں 1شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 12ہزار 740تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ فوت ہونے والے شخص کا تعلق بارہمولہ ضلع سے ہے۔ وادی میں متوفین کی تعداد 2300ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے کشتواڑ  اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 8اضلاع میں 44افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 44افراد میں 12بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 32افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 44افراد میں جموں میں 22، ادھمپور میں 2، راجوری میں 1، کٹھوعہ میں 4، سانبہ میں 4، پونچھ میں 9 ، ریاسی میں 1 جبکہ ڈوڈہ میں 1کی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 25ہزار 458تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں بدھ کو کورونا وائرس سے مزید ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق ڈوڈہ  سے ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2189تک پہنچ گئی ہے۔ 
 
 

وادی کے ضلع اور سب ضلع اسپتال

ٹیسٹوں میں اضافہ کرنیکی ہدایتRT-PCR

پرویز احمد 
 
سرینگر //ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے تمام چیف میڈیکل افسران ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹوں اور بلاک میڈیکل افسران کو آر ٹی سی پی آر ٹیسٹوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری کئے گئے سرکیولرمیں کہاہے کہ ہر وقت بدلتی صورتحال  اور وائرس کی پیدا ہونے والی نئی ہیتوں اور خاصکر اومیکرون وائرس کو دیکھتے ہوئے تمام اسپتالوں میں اروزانہ کئے جاننے والے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے تاکہ وائرس کے پھیلائو کو قا بو میں رکھا جاسکے۔ 
 
 

ملک میں 8439مثبت 

195ہلاکتیں

یو این آئی
 
نئی دہلی//ملک میں کورونا انفیکشن کے پچھلے آٹھ دنوں سے فعال کیس ایک لاکھ سے کم ہوگئے ہیں۔ منگل کو 73 لاکھ 62 ہزار کووِڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن کی تعداد ایک ارب 29کروڑ 54لاکھ 19ہزار 975 ہو گئی ہے ۔ بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 8439 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 46 لاکھ 56 ہزار 822 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 9 ہزار 525 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن کے ساتھ اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 89 ہزار 137 افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ ایکٹو کیسز 1281 کم ہو کر 93733 رہ گئے ہیں۔ یکم دسمبر سے فعال کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہے ۔ اسی عرصے میں 195 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 73 ہزار 952 ہو گئی۔