بی سی سی آئی نے کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا یا/ روہت وائٹ بال کے نئے کپتان

تاریخ    8 دسمبر 2021 (26 : 10 PM)   


 
 
 
نئی دہلی// ویراٹ کوہلی کو بھارتی ون ڈے کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور قومی سلیکشن کمیٹی نے روہت شرما کو 2023 کے 50 اوور ورلڈ کپ تک ٹیم کا واحد وائٹ بال لیڈر نامزد کیا ہے۔
 
ایک اور اہم پیش رفت میں، اجنکیا رہانے کو ٹیسٹ نائب کپتانی سے ہٹا دیا گیا، اور یہ عہدہ بھی روہت کو دیا گیا۔
 
بی سی سی آئی نے تین ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں آل راو¿نڈر رویندرا جڈیجہ، اسپنر اکسر پٹیل، اور اوپنر شبمن گل مختلف انجریز کی وجہ سے شامل نہیں ہیں۔
 
ہنوما وہاری نے مین ٹیم میں واپسی کی ہے جبکہ ایشانت شرما خراب فارم کے باوجود اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
 
 اسکواڈ: ویراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (وی سی)، کے ایل راہول، میانک اگروال، چیتشور پجارا، اجنکیا رہانے، شریاس آئیر، ہنوما وہاری، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ریدھیمان ساہا (وکٹ کیپر)، آر اشون، جینت یادو، ایشانت شرما، محمد شمی، امیش یادو، جسپریت بمراہ، شاردول ٹھاکر، محمد سراج
 
اسٹینڈ بائی کھلاڑی: نودیپ سینی، سوربھ کمار، دیپک چاہر، ارزن ناگواس والا
 

تازہ ترین