دنیا کی متاثر کن خواتین میں 50افغان عورتیں شامل

تاریخ    9 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


لندن //معروف برطانوی نشریاتی ادارے برٹش براڈ کاسٹنگ ’بی بی سی‘ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی، جس میں نصف تعداد افغان عورتوں کی ہے۔فہرست میں شامل خواتین کا انتخابات مختلف شعبہ جات سے کیا گیا ہے، رواں برس ’کلچر اینڈ ایجوکیشن، انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس، پولٹکس اینڈ ایکٹوزم، سائنس اینڈ ہیلتھ اور افغانستان‘ کی 5 کیٹیگریز میں خواتین کو تقسیم کیا گیا ہے۔ہر سال چار کیٹیگریز میں خواتین کی نامزدگی کی جاتی ہے مگر اس بار خصوصی طور پر افغانستان کی الگ کیٹیگری بنائی گئی ہے، جس میں 50 افغان خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں فہرست میں ایران، ترکی، بھارت، مصر، انڈونیشیا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی متاثر کن خواتین کو بھی رکھا گیا ہے۔فہرست میں شامل افغانستان کی 50 خواتین میں سیاستدان، سماجی رہنما، شاعر، اداکارائیں، تعلیم دان، ماحولیاتی حقوق کی رہنما اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔فہرست میں شامل افغانستان کی 50 خواتین میں زیادہ تر عورتیں ملک سے باہر ہیں اور انہیں افغان خواتین کے لیے کام کرنے کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین