پینتھرس پارٹی کا حدبندی رپورٹ سامنے لانے کے حق میں احتجاج

تاریخ    8 دسمبر 2021 (36 : 01 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے بدھ کے روز اسمبلی نسشتوں کی سر نو حد بندی رپورٹ کو جلد از جلد سامنے لانے کے حق میں بدھ کے روز یہاں احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں کا الزام تھا کہ بی جے پی جان بوجھ کر اس رپورٹ کو سامنے لانے میں تاخیر کر رہی ہے۔
انہوں نے بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اور بی جے پی سرکار کے پتلے کو نذر آتش بھی کر دیا۔
اس موقع پر پارٹی کے چیئر مین ہرش دیو سنگھ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حد بندی رپورٹ کو بی جے پی کے دباؤ میں جان بوجھ کر سامنے لانے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا: ’ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں انتخابات نہیں کرانا چاہتی ہے اسی لئے ایسا کیا جا رہا ہے‘۔
موصوف چیئر مین نے کہا کہ کشمیر خطے کی سیٹوں کو ایک بار پھر بڑھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں سیٹوں کی تعداد برابر ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جموں کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی کو برداشت نہیں کریں گے اور جموں کا بھی سیٹوں میں برابر حصہ ہونا چاہئے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔
 

تازہ ترین