مسلح افواج کا یوم پرچم | سینک بھون سرینگر میں تقریب کا انعقاد، خون کے عطیہ کا کیمپ

تاریخ    8 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سری نگر// مسلح افواج کے یوم پرچم کے سلسلے میں کل سری نگر کے سینک بھون میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا ۔تقریب میں صوبائی کمشنر کشمیرپی کے پولے نے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنرسرینگر محمد اعجاز اسد، جو کہ صدر سینک بورڈ سری نگر اور جی او سی 31 سب ایریا بھی ہیںاور دیگر سینئر سرکاری افسران موجود تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوء ے صوبائی کمشنرنے سینکوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور انہیں قوم کے محافظ قرار دیا جو اس کے شہریوں کی حفاظت کرتے ہیں۔سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دورانصوبائی کمشنراور ڈی سی سرینگر نے سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے سول انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ دریں اثناء سینک بھون میں خون کا عطیہ کیمپ بھی منعقد کیا گیا جہاں سابق فوجیوں،بہادر خواتین اور ان کے بچوںنے ضرورت مند لوگوں کے لیے خون کا عطیہ دیا۔ سینک بھون سے جہانگیر چوک تک کووڈ-19 وبائی مرض سے آگاہی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی۔
 

تازہ ترین