گورکھپور میںایمس اور کھاد فیکٹری کاافتتاح | نیک نیتی سے کام ہو تومصیبتیں بھی روکاوٹ نہیں بنتی:مودی

تاریخ    8 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 گورکھپور//یواین ٓئی// وزیر اعظم نریندر مودی  نے کل گورکھپور پہنچ کر شہری خدمات اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ مودی نے گورکھپور میں ہندوستان فرٹیلائزاینڈ کیمیکلز لمیٹیڈ کے کھاد کارخانے اور ایمس سمیت کل 9600کروڑ روپئے سے زیادہ اخراجات کی ترقیاتی ودیگر پروجیکٹوں کو ملک کو ممنون کیا ۔مودی نے اپنے خطاب میں کہاکہاکہ جب ڈبل انجن کی حکومت ہوتی ہے ۔ تو دوگنی دفتار سے کام بھی ہوتا ہے ۔ جب نیک نیت سے کام ہوتا ہے تومصیبتیں بھی روکاوٹ نہیں بنتی۔ جب غریب،استحصال زدہ،محروم طبقے کی فکر کرنے والی حکومت ہوتی ہے تو وہ محنت بھی کرتی ہے اور نتیجہ بھی لا کر دکھاتی ہے ۔انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں کھاد فیکٹری اور ایمس کے علاوہ وہ آئی سی ایم آر کے علاقائی میڈیکل ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا ۔ یہ تمام پروجیکٹ آتم نربھر بھارت کو اجناس اور صحت کی حفاظت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔تقریباً 598 ایکڑ میں لگائی گئی کھاد فیکٹری کی لاگت 8,603 کروڑ روپے ہے ۔ اس پلانٹ کی صلاحیت یومیہ 2,200 میٹرک ٹن مائع امونیہ اور 3,850 میٹرک ٹن نیم کوٹیڈ یوریا پیدا کرنے کی ہے ۔ یہ فرٹیلائزر کارخانہ سالانہ 12.7 لاکھ میٹرک ٹن پرلڈ نیم کوٹیڈ یوریا تیار کرے گی۔ مودی نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ 30 سال سے بند گورکھپور کھاد فیکٹری کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کے شروع ہونے سے ملک کو کھاد کی پیداوار میں خود کفیل بنانے میں مدد ملے گی۔مودی نے کہا گورکھپور میں کھاد کارخانہ شروع ہونے کے بعد کھاد کے معاملے میں ملک خودکفیل ہوگا۔ ملک کا پیسہ ملک میں ہی لگے گا اور بیرون ملک سے کھاد نہیں منگانی پڑے گی۔انہوں نے کہاـہمار ہدف یہ ہے کہ ملک کے ہر ضلع میں کم سے کم ایک میڈیکل کالج ضرور ہو۔ آزادی کے بعد سے اس صدی کا آغاز تک ملک میں صرف ایک ایمس تھا۔ اٹل جی نے 6مزید ایمس منظور کئے تھے ۔ اب گذشتہ 7سالوں میں 16نئے ایمس کی تعمیر کا کام چل رہا ہے ۔مودی نے کہا ہم نے یوریا کا غلط استعمال روکا، یوریا کی 100فیصدی نیم کوٹنگ کی۔ ہم نے یوریا کی پروڈکشن کو بڑھانے پر زور دیا۔ بند پڑے کھاد کے کارخانوں کو دوبارہ کھلونے پر طاقت صرف کی۔
 
 
 

’بھارتیہ سمودھان ان کہی کہانی‘ | وزیراعظم کل کتاب کو اجراء کریں گے 

نئی دہلی// معروف صحافی اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس کے صدر رام بہادر رائے ہندوستان کے آئین کے پس پردہ ان کہی کہانی کو قلم بند کرکے آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر قارئین کے سامنے پیش کرنے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو یہاں اس تحقیقی کتاب کا اجراء کرینگے ۔ کتاب کے مقدمہ کے مطابق یہ کتاب ہندوستانی آئین کی تاریخی سچائی، حقائق اور حقیقت کے تجسس کو واضح طور پر پیش کرتی ہے ۔
 

تازہ ترین