اپنی پارٹی کا اکھنور میں احتجاج

سب ڈویژن میں ایس ڈی ایم کی تعیناتی کا مطالبہ

تاریخ    7 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//اپنی پارٹی لیڈران وکارکنان نے تحصیل اکھنور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ضلع صدر رورل اے جموں پشپ دیو کمار اپل کی قیادت میں احتجاج کر رہے ورکروں نے اکھنور سب ڈویژن میں مستقل ایس ڈی ایم کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اُپل نے کہاکہ سب ڈویژن اکھنور وسیع علاقہ پر پھیلا ہوا ہے جس میں بہت زیادہ آبادی ہے۔ اڈہاک بنیادوں پر ایس ڈی ایم کا اضافی چارج ایس ڈی ایم چوکی چورہ کو دیاگیاہے ، جوکہ چند دنوں میں ہی آتے ہیں، جس سے لوگوں کی مشکلات ومسائل حل نہیں ہوپارہے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف لیت ولعل کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پچھلے آٹھ ماہ سے مستقل ایس ڈی ایم تعینات نہیں کیاجارہا۔ لوگوں کو غیر ضروری طور ہراساں کیاجارہا ہے ۔ دور دراز سے جب لوگ دفتر آتے ہیں تو اُنہیں جواب ملتا ہے کہ ایس ڈی ایم چوکی چورہ میں مصروف ہیں یا پھر کسی دوسری میٹنگ میں ہیں، یہ اکھنور کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔ مظاہرین نے گرینڈیئر چوک سے ڈکسل اکھنورسڑک جوکہ آرمی علاقہ سے ہوکر گذرتی ہے، کو بھی کھولنے کا معاملہ اُٹھایا۔ مظاہرین میں جنرل سیکریٹری گنیش داس شرما، نائب صدر بیلی رام، پنچ جگدیش کمار، وکیل چند پنچ، فوجو رام چوکیدار، چنچل کمار سابقہ پنچ، ہری پرساد، تلک راج، ریشو ڈوگرہ، چنچل کمار ڈگاہ، اجے کمار، دنیش کمار، بریٹا رام، منوہر لال، جوگل کشور، چمن لال، سورج کمار وغیرہ  شامل تھے۔
 

تازہ ترین