تازہ ترین

ایکسپورٹ پروموشن کمیٹی کی جموں و کشمیر کے ہر ضلع سے برآمدی مصنوعات کو حتمی شکل

تاریخ    7 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں //صنعت و تجارت کے پرنسپل سیکرٹری رنجن پرکاش ٹھاکر نے ایکسپورٹ کمشنر جموں و کشمیر کی حثیت سے دوسری اعلیٰ سطح کی ایکسپورٹ پروموشن کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں برآمدی منظر نامے کو مستحکم کرنے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت جموں و کشمیر نے G.O 677-JK(GAD)of 2020 dated 25-06-2020 کے ذریعے جے اینڈ کے سے برآمدات کو بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح اور ضلعی سطح کی ایکسپورٹ پروموشن کمیٹیاں تشکیل دی تھیں ۔ مذکورہ میٹنگ کا ایجنڈا ایکسپورٹ ہب پروگرام کے طور پر ضلع کے تحت مصنوعات کی ضلع وار فہرست ( ترجیح وار فہرست ) کو منظور کرنا تھا اور DLEPCs کی طرف سے حتمی شکل دی گئی مصنوعات کے مطابق تمام اضلاع کیلئے ڈرافٹ ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ ایکشن پلان کو حتمی شکل دینا تھا ۔ میٹنگ کے دوران رنجن پرکاش نے برآمدات کیلئے بہتر سپلائی چین بنانے کیلئے جموں و کشمیر کی برآمدی منڈی کو ترقی دینے کیلئے نئے آئیڈیاز اور تکنیکوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ کمیٹی کی ممبر سیکرٹری انکیتا کار ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او نے ضلعی سطح کی ایکسپورٹ پروموشن کمیٹی کی ذریعہ منتخب کردہ مصنوعات کی فہرست پر روشنی ڈالی ۔ مصنوعات زراعت کی پیداوار ، جانوروں ، بھیڑ پالنے اور ماہی پروری ، صنعت ، مینوفیکچرنگ ، ہینڈ لوم اور دستکاری ، باغبانی ، سیاحت ، ڈیری اور اون کی مصنوعات کے شعبوں سے تعلق رکھتی ہے ۔ مزید برآں سویدھ شاہ جوائینٹ ڈی جی ایف ٹی نے ڈرافٹ ایکسپورٹ ایکشن پلان کے بارے میں بریفنگ دی اور اس عمل کے دوران درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی ۔ میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈویژنل کمشنر جموں ، ڈائریکٹر صنعت و تجارت جموں ، ڈائریکٹر ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کشمیر /جموں ، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پیداوار ، ڈائریکٹر پلاننگ انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ ، کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے نمائندے ، جے اینڈ کے بنک کے نمائندے اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ۔ 

تازہ ترین