تازہ ترین

طلبا روزگار تلاش کرنے کے بجائے روزگار

فراہم کرنے کے اہل بن جائیں:پروفیسر رومشو

تاریخ    7 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
سرینگر// اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں اسکل ڈیولپمنٹ کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقا د عمل میں لایا گیا جس میں ماہرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ کو بڑھاوا دینے کی خاطر یونیورسٹی اپنا کلیدی کردار ادا کرئے کو تیارہے۔انہوں نے کہا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات روزگار تلاش کرنے کے بجائے دوسروں کو روزگار فراہم کرنے کی صلاحیت پیدا کریں۔وائس چانسلر نے کہا’’ ہمیں اسکل ڈیولپمنٹ کی طرف خصوصی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آگے چل کرنوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے اپنا روزگار خود کما سکیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ کو بڑھاوا دینے کی خاطر اسلامک یونیورسٹی اپنا بھر پور تعاون فراہم کرے گی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھائی کے دوران نوجوانوں کو اسکل ڈیولپمنٹ کی طرف بھی اپنی بھر پور توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاکہ وہ آگے چل کر خود بھی کما سکے اور دوسروں کیلئے بھی کمانے کی راہیں پیدا کریں۔علاوہ از یں اس ورکشاپ میں سبھی کالجوں کے پرنسپلوں نے شرکت کی اور تقریب میں موجود طلبا کو مفید مشورے دئے ۔ڈائرکٹر کالجز نے ورچول موڑ کے ذریعے اس ورکشاپ سے خطاب کیا۔
 

تازہ ترین