تازہ ترین

حکومت لوگوں کو درپیش مسائل کے بروقت ازالہ کیلئے کوشاں

مشیر فاروق خان سے سول سیکرٹریٹ سرینگر میں متعدد وفود ملاقی

تاریخ    7 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا ہے کہ حکومت عام لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہے اور ترقی ، معیاری کام ، منصفانہ اور شفاف خدمات کی فراہمی کے نظام کو یقینی بنانے ، عوامی شکایا ت اور مسائل کے بروقت ازالہ کو یقینی بنانے کیلئے مختلف محاذوں پر کام کر رہی ہے ۔ مشیر موصوف کل سول سیکرٹریٹ سرینگر میں مختلف وفود اور افراد سے بات چیت کر رہے تھے  ۔ سٹیزنز فورم ہارون کے ایک وفد نے جس کی قیادت جی ایم راتھر اور پیر بلال کر رہے تھے نے علاقے میں کھیل کے میدانوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن ، حضرت بل کے مزار کے قریب صحت مرکز کے قیام ، درگاہ ۔ فور شور ۔ شالیمار لنک روڈ کی مرمت ، سینٹری کمپلیکس کی تعمیر اور مفاد عامہ کے دیگر مسائل کا مطالبہ کیا ۔ ڈی ڈی سی چئیر مین کپواڑہ عرفان پنڈت پوری نے ضلع کے لوگوں سے متعلق مسائل ان کے نوٹس میں لائے ۔ وقف درگاہوں اور مساجد کے اماموں کے ایک وفد نے جس کی قیادت امام سید صاحب سونوار پیر حسین قادری کر رہے تھے نے وقف املاک کی حالت اور عقیدت مندوں کیلئے خوبصورتی اور سہولیات کی بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ۔ محکمہ جنگلات کے کیجول مزدوروں کے ایک وفدکے علاوہ متعدد افراد نے مشیر سے ملاقات کی۔
 

تازہ ترین