ملازمین کا جی پی فنڈ

شرحِ سود میں اضافہ،3ماہ کیلئے 7.1 فیصد

تاریخ    7 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// سرکار نے کہا ہے کہ جنرل پروویڈنٹ فنڈ( جی پی فنڈ) پر شرح سود پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری(فائنانس کمشنر فائنانس) اتل ڈلو کی جانب سے پیر کو جاری سرکیولر میں کہا گیا  ہے کہ محکمہ اقتصادی امور، وزارت خزانہ، حکومت ہند کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن F No: 5(4)-B (PD)/2021 محررہ5 اکتوبر2021کے ذریعے حکم دیا گیا ہے کہ جمع شدہ جنرل پروویڈنٹ فنڈ کے صارفین کے کریڈٹ پر مالی سال 2021-22 کی تیسری سہ ماہی یعنی یکم اکتوبر 2021سے 31دسمبر 2021کے لیے 7.1 فیصدکی شرح سے سود لگے گا۔
 

تازہ ترین