تازہ ترین

ڈھاکہ ٹیسٹ :تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر

تاریخ    7 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


ڈھاکہ/پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ڈھاکا میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ہوٹل میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی ختم کردیا گیا تھا جبکہ پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا۔دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنالیے تھے، کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
 

تازہ ترین