موسم سرماکی پہلی برفباری | کئی رابطہ سڑکوں پر پھسلن پیدا

تاریخ    6 دسمبر 2021 (09 : 12 AM)   


سمت بھارگو
راجوری//وادی کیساتھ ساتھ خطہ پیر پنچال کی پہاڑیوں پر ہونے والی تازہ برفباری کی وجہ سے مغل شاہراہ کے علاوہ کئی دیگر رابطہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ کئی نامکمل لنک روڈز پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے ۔ تاریخی مغل روڈ پر پیر کی گلی کے قریب دو فٹ کے قریب برف پڑنے سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی جبکہ راجوری اور پونچھ ضلع کی مختلف رابطہ سڑکیں پھسلن پیدا ہو نے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند ہوگئی ہیں ۔غور طلب ہے کہ خطہ پیر پنچال میں کئی ایک رابطہ سڑکیں ایسی بھی ہیں جن کو گزشتہ کئی برسوں سے مکمل ہی نہیں کیا گیا اور لوگ کچی سڑکوں کی مدد سے ہی نقل وحرکت کرتے آرہے تھے لیکن موسم میں آئی اچانک تبدیلی کی وجہ سے مذکورہ سڑکیں نقل و حرکت کے قابل نہیں رہی ہیں جس کی وجہ سے وسیع آبادی کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔
 

تازہ ترین