میں خوش نصیب ہوں کہ ممبئی میں ایسا کرسکا: اعجاز

تاریخ    6 دسمبر 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
ممبئی//ایک اننگز میں دس وکٹ لیکر تاریخ رقم کرنے والے اعجاز پٹیل کو اپنے موبائل میں آئے مبارکبادی پیغامات کو پڑھنے اور اس کا جواب دینے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔وہ ان پیغامات کو اب کورینٹائن میں پڑھیں گے اور پھر جواب دیں گے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو ہندستان سے واپسی کے بعد گھر جانے سے پہلے لازمی کورینٹائن میں رہنا ہے۔ اعجاز نے تاریخ رقم کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ ممبئی واپس آنا اور وان کھڑے اسٹیڈیم میں ایسا کرنا بہت خاص ہے۔ میں خدا کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ایسا کرنے کا موقع دیا۔ یقیناً یہ میرے کرکٹ کیریر کا سب سے بڑا دن ہے۔ اعجاز نے پہلے دن کے اختتام پر چار وکٹ لئے تھے اور ان کی نظر و ان کھڑے کے آنرس بورڈ پر اپنا نام لکھنے پر تھی۔ انہوں نے کہاکہ میں یقینا یہاں کے آنرس بارڈ پر اپنا نام دینا چاہتا تھا لیکن مجھے اس کی امید نہیں تھی۔ یہ سچ ہے یہ بہت خاص ہے۔ اب میرا نام یقینا یہاں کے آنرس بورڈ پر ہوگا۔ اعجاز کی اس کامیابی پر نل کمبلے نے بھی ٹوئٹ کرکے مبارکباد دی، جو پہلے ایسا کرچکے ہیں۔ اس بارے میں انہوں نے کہاکہ مجھے کوٹلہ میں انکی کارکردگی یاد ہے۔ میں اس اننگز کی ہائی لائٹ کو کئی بار دیکھا ہے۔ 
 

تازہ ترین