سوپور میں انٹر زون اتھلیٹ کھیلوں کا انعقاد | ضلع کے300طلبہ وطالبات نے حصہ لیا

تاریخ    6 دسمبر 2021 (00 : 12 AM)   


غلام محمد
سوپور//محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس ضلع بارہمولہ کی جانب سے چار روزہ انٹر زونل ڈسٹرکٹ اتھلیٹ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے 18 زونوں سے تعلق رکھنے والے300 سے زائدطلبہ وطالبات نے حصہ لیا، جس میں انڈر 19،17 اور  انڈر 14 کے طلبہ وطالبات شامل ہیں۔ خیال رہے یہ مقابلے ہائر سیکنڈری گراونڈ سوپور اور وترگام میں 03 دسمبر 2021 سے منعقد ہوئے۔آخر پر ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس بارہمولہ نے امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعمات تقسیم کئے اور تمام طلبہ وطالبات کی سراہنا کی اور اس کے علاوہ کھیل کود کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی، اور ساتھ ہی بی، ایم، او سوپور اور میڈیا سے وابسط افراد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کھیلوں کے دوران اپنا تعاون دیا۔
 

تازہ ترین