تازہ ترین

ناظم زئی خان کا جگٹی ٹاو ¿ن شپ کا دورہ ، مہاجرین کے مسائل سُنے

تاریخ    5 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


 جموں//ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو کے محکمہ کے سیکرٹری ناظم زئی خان نے بحالی کمشنر ( مائیگرنٹس ) اشوک پنڈتا اور دیگر افسران /اہلکاروں کے ساتھ منی ٹاو¿ن شپ جگتی ( نگروٹہ ) کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران سیکرٹری نے منی ٹاو¿ن شپ جگتی میں رہ رہے مائیگرنٹوںنے فی خاندان 25000 روپے ماہانہ تک نقد امداد میں اضافہ ، کوارٹروںکی مرمت اور تزئین و آرائش ، دکانوں کی الاٹمنٹ ، مہاجرین کیلئے پیشہ وارانہ تربیتی مراکز کا قیام ، پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت ، جگتی کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بنیادی ڈھانچے کی کمی ، شمشان گھاٹ تک سڑک کی تعمیر ، کشمیری مہاجرین کیلئے مرکزی سپانسر شدہ سکیموں سے مستفید نہ ہونے والوں کی شمولیت ، زیادہ عمر کے کشمیری مہاجرین کو آسان قرضوں کی سہولت ، نوجوانوں کیلئے چھوٹے کاروباری یونٹس قائم کرنے جیسے مسائل اٹھائے۔ سیکرٹری نے مہاجرین کو صبر سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ تمام حقیقی مطالبات پر غور کیا جائے گا ۔ انہوں نے ٹی آر ٹیز کے مرمتی کام کا بھی جائیزہ لیا اور ہدایت دی کہ اسے تمام کوارٹروں تک بڑھایا جائے اور کیمپ کمانڈنٹس کے ذریعے کام کے معیار کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے ۔
 

تازہ ترین