تازہ ترین

کٹھوعہ کے کنڈی بیلٹ میں 1365 ہیکٹر جنگلاتی علاقے دوبارہ آباد ہونگے

محکمہ جنگلات پانی ، چارہ ، لکڑی اور مالیاتی سیاحت پر توجہ دے گا :سنجیو ورما

تاریخ    5 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


 کٹھوعہ//کمشنر سیکرٹری جنگلات ، ماحولیات سنجیو ورما نے دوسرے دن کٹھوعہ کے کنڈی علاقوں کا ایک وسیع دورہ کیا ۔ ضلع کے اپنے طوفانی دورے کے دوران سنجیو ورما نے محکمہ جنگلات کے مختلف ونگز کی طرف سے ضلع کے کنڈی زمین کے تزئین میں پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے ٹھوس طریقے سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے دھمیال ، ستورا ، سیدا ، سوول ، باجوکا چک ، چندوان، ہریا چک ، لاچی پور اور جسروٹا وائیلڈ لائف سینکچری کا دورہ کیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے کٹھوعہ کے پانی کی کمی والے کنڈی علاقوں میں وسیع پیمانے پر شجرکاری اور واٹر ہارویسٹنگ سٹرکچر کی تعمیر اور دیکھ بھال کیلئے جنگلات ، سوشل فارسٹری ، سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن محکمے کی کوششوں کی تعریف کی ۔ سنجیو ورما کو متعلقہ افسران نے بتایا کہ اگلے مالی سال میں محکمہ جنگلات کنڈی بیلٹ میں 1365 ہیکٹر کے جنگلاتی علاقوں کو دوبارہ آباد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے ساتھ 47 تالابوں اور باولیوں کی تعمیر کے ساتھ مقامی انواع کے 3.35 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ کمشنر سیکرٹری نے سوئل اینڈ کنزرویشن محکمے کی طرف سے تعمیر کئے گئے بڑے تالابوں کیلئے انتظامی منصوبے تیار کرنے اور ان کے تحفظ اور انتظام میں مقامی یوتھ کلبوں کو شامل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے جسروٹا وائیلڈ لائف سینکچری کے اپنے دورے کے دوران محکمہ وائیلڈ لائف کے جاری کاموں کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے سینکچری کے اندر ٹریک روٹ کی ترقی کو سراہا اور جنگلی حیات کے تحفظ کی سرگرمیوں کو بڑھانے میں پی آر آئی اور مقامی کمیونٹیز کو شامل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں ۔ 
 

تازہ ترین