تازہ ترین

پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن نےصوبائی دفتر جموں کا دورہ

تاریخ    5 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


 جموں //سکولی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری بی کے سنگھ نے ایس سی ای آر ٹی جموں و کشمیر کے کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے ایس سی ای آر ٹی ڈویژنل دفتر جموں کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی جے اینڈ کے پروفیسر وینا پنڈتا نے پرنسپل سیکرٹری کا خیر مقدم کیا اور ایس سی ای آر ٹی جے اینڈ کے، کے ڈھانچے ، مینڈیٹ اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ایس سی ای آر ٹی ڈویژنل دفتر جموں کے کانفرنس ہال میں پرنسپل سیکرٹری نے ایس سی ای آر ٹی کے سہولت کاروں کے ساتھ بات چیت کی اور اپنے تجربات ، مہارت اور تجاویز شیئر کیں تا کہ ایس سی ای آر ٹی کو ایک خود مختار ادارے کے طور پر قائم کرنے کے اصل مقصد کو پورا کیا جا سکے ۔ بات چیت کے دوران انہوں نے مواد کی افزودگی کے تربیتی پروگراموں پر توجہ مرکوز کی جس کے نتیجے میں زمینی سطح پر اساتذہ کی قابلیت میں اضافہ ہو گا ۔ چونکہ ایس سی ای آر ٹی کو تربیتی پروگرام اور تحقیق کرنے کا مینڈیٹ حاصل ہے ، اس لئے ایس سی ای آر ٹی کے پاس اس قسم کے تربیتی پروگراموں کی تشکیل اور انعقاد کی بنیادی ذمہ داری ہے جو اساتذہ کے حصولی خلاءکو دور کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے ۔ ایس سی ای آر ٹی کے سہولت کاروں کو تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے دوران اساتذہ کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔
 

تازہ ترین