ہلن ہاکھ پتری بونیار میںآگ | 2رہائشی مکانات خاکستر

تاریخ    5 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


ظفر اقبال
اوڑی//بونیار کے ہلن ہاکھ پتری نامی گائوں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں2رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔مقامی لوگوں اور پولیس کی بھرپور کوششوں کے باوجود 2رہائشی ڈھانچے بشمول ایک آنگن واڑی مرکز خاکستر ہو گیا۔ متاثرہ کنبوں میں تین بھائی لال دین کھٹانہ، معراج دین کھٹانہ اور محمد یعقوب کھٹانہ شامل ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے فائر اینڈ ایمرجنسی ٹینڈر واردات کی جگہ نہیں پہنچ سکے۔ادھر محکمہ مال کی ایک ٹیم نے نقصان کا جائزہ لیا۔
 

تازہ ترین