تازہ ترین

ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے پر 100لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف | مودی کے ہاتھوں اتراکھنڈ میں 18000کروڑ روپے کی سکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد

تاریخ    5 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 دہرادون//وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان جدید انفراسٹرکچر پر 100 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ارادے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کی پالیسی رفتار، طاقت، کام سے دوگنا یا تین گنا تیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور رابطوں کی ترقی خطے میں سیاحت، زیارت اور دیگر اقتصادی سرگرمیوں کی ترقی کا باعث بنتی ہے ، معیشت مضبوط ہوتی ہے ۔مسٹر مودی یہاں اسمبلی انتخابات کی سمت بڑھ رہے اتراکھنڈ میں 18000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے اتراکھنڈ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔ یہاں کی حکومت 'ان اسکیموں کو زمین پر لا رہی ہے '۔ مسٹر مودی نے کہا کہ اس صدی کے آغاز میں اس وقت کے اٹل بہاری واجپئی کی حکومت نے ہندوستان میں رابطے بڑھانے کی مہم شروع کی تھی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ واجپئی حکومت کے دوران شروع کی گئی ہائی وے ڈیولپمنٹ مہم کو بعد کی حکومت نے تتر بتر کر دیا۔
 

تازہ ترین