تازہ ترین

جھیل ڈل میں آرینز کی شکارا ریلی

کشمیری طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل سرگرمیوں میںبھی آگے: ڈاکٹر کٹاریہ

تاریخ    5 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آرینزگروپ آف کالجزچندی گڑھ نے کل ڈل جھیل سری نگر میں شکارا ریس کا انعقاد کیا۔ جس میں سینکڑوں شکارے شامل ہوئے۔تقریب پرسکریٹری، قبائلی اموراور مشن یوتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر شاہد اقبال چودھری اور ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسدمہمان خصوصی تھے جبکہ آرینزگروپ آف کالجزکے چیرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ تقریب کی صدارت کی۔ریلی کو ڈی سی سری نگر نے جھندی دکھائی۔ریلی میں محمدیعقوب بٹ ،محمدالطاف شیخ اور عبدالرزاق شیخ بالترتیب پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئے اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ڈاکٹر چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء میں ملک کی قیادت کرنے کی ہر شعبے میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی امور کا محکمہ جے اینڈ کے آرینز طلباء کی ہمیشہ مدد کرے گا جب بھی وہ ملک کی بہتری کے لیے پہل کریں گے۔ ڈاکٹر کٹاریہ نے کہا کہ آرینزواحد کیمپس ہے جہاں کشمیر کے طلباء کی اکثریت تعلیم حاصل کر رہی ہے۔
 

تازہ ترین