تازہ ترین

ڈوگرہ فرنٹ کا جموں میں گپکار الائنس کے خلاف احتجاج

تاریخ    4 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ جموں یونٹ نے جمعے کے روز پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے خلاف یہاں احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں ترنگے اٹھا رکھے تھے اور وہ ’گپکار گینگ ہائے ہائے ‘جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔اس موقع پر فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پی اے جی ڈی کشمیریوں کو دھوکہ دیتی ہے ۔انہوں نے کہا’’گپکار گینگ کشمیریوں کو دھوکہ دے رہی ہے ۔ جموں و کشمیر کے بارے میں جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ دلی کرتی ہے پہلے دلی کمزور تھی لیکن آج نہیں ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’آج کی دلی مضبوط ہے اس نے دفعہ370 کو توڑ دیا‘‘۔موصوف صدر نے کہا کہ زرعی قوانین کو تب واپس لیا گیا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے ضرورت محسوس کی لیکن دفعہ 370کو بحال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کو پارلیمنٹ میں قانونی طور پر منسوخ کیا گیا ہے لیکن پی اے جی ڈی اس کو واپس لانے کی بات کرکے لوگوں کو بے وقوف بناتی ہے ۔
 

تازہ ترین