تازہ ترین

شیتل نندا نے معذور اَفراد کیلئے حکومت کی مدد کا اعادہ کیا

تاریخ    4 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں// سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا نے حکومت کے معذور اَفراد کی مدد کرنے کا عزم کا اعادہ کیا تاکہ یہ اَفراد معاشرے میں شامل ہونے کا احساس کرسکیں۔شیتل نندا نے اِن باتوں کا اِظہار معذور اَفراد کے عالمی دِن کے موقعہ پر منعقدہ ایک تقریب سے کیا جس کا اہتمام ہوپ ڈِس ایبلٹی سینٹر نے جے سٹیٹ رِی ہیبلٹیشن کونسل ، محکمہ سماجی بہبود ، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ،  محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ اورمحکمہ کلچر اور جے کے سپورٹس کونسل کے اشتراک سے کیا تھا ۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری موصوفہ نے کہا کہ معاشرہ کو ایسے اَفراد کے تئیں لوگوں کی کچھ ذمہ داریاں عائد ہیں جنہیں کسی بھی چیز سے زیادہ اُنہیںمدد کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سماجی بہبود کا محکمہ  ہوپ ڈِس ایبلٹی سینٹر جیسی آرگنائزیشنوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اِس سمت میں مزید کام کیا جاسکے۔سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے سینٹر کی تعریف کی کہ اِس کے کام جسمانی طور خاص اَفراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کئے گئے ہیں۔اِس موقعہ پر کھیلو ںکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے کھلاڑیوں کو بھی سہولیت فراہم کی گئی جن میں گولڈ میڈلسٹ رخشندہ مہک ، نبیل احمد ڈار ، وِشال کھجوریہ ، راکیش سنگھ ، گلشن کمار ، شہناز اخوت اور دیگر شامل ہیں۔اِس موقعہ پر چنار آرٹ فائونڈیشن کی جانب سے ایک گیت پیش کیا گیا اور نودرگا کلامنچ کے فنکاروں نے معذوری اور کووِڈ۔19 بیماری پر ایک سکٹ بھی پیش کیا۔ اِس کے علاوہ اِستفساری سیشن بھی منعقد ہوا اور شرکأ میں اَنعامات بھی تقسیم کئے گئے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جموں وویک شرما، جے کے سپورٹس کونسل جوڈو کوچ سورج بھان سنگھ ،سپورٹس آفیسر اشوک سنگھ اور دیگر متعلقہ اَفراد بھی موجود تھے۔اِس سے قبل بال آشرم آر ایس پورہ کے بچوں کی طرف سے رنگارنگ پینٹنگ پیش کی گئی۔

تازہ ترین