راجوری پونچھ کی فضا میں مشکوک روشنی

دونوں سرحدی اضلاع میں خوف وہراس پھیل گیا

تاریخ    4 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سمت بھارگو
راجوری //جموں خطہ کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے کچھ حصوں میں جمعہ کی شام ہوا میںمسک اسٹار لنک سیٹلائٹ ٹرین کی موجودگی نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔
جمعہ کی شام کوفضاء میں روشنی کی ایک پراسرار لمبی پگڈنڈی نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیاجس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی اس معاملہ کو سنجیدگی کیساتھ لیا تاہم بعد میں معلوم ہوا ہے ہوا میں مذکورہ روشنی در اصل مسک اسٹار لنک سیٹلائٹ ٹرین کی تھی ۔عام لوگوں نے بتا یا کہ سرحدی ضلع راجوری ٹھنڈی کسی کیساتھ ساتھ سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن میں بھی مکینوں نے جمعہ کی شام ہوا میں ایک مشکوک روشنی کو اُڑتے ہوئے دیکھا ۔انہوں نے کہاکہ ان علاقوں کے اوپر آسمان میں پراسرار روشنی کی ایک لمبی پگڈنڈی دیکھی گئی جبکہ کئی جگہوں پر لوگوں نے اس پگڈنڈی کی تصویریں اور ویڈیو بنا کر بھی سوشل میڈیا پر وائر کی ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس طرح کی چیز پہلی بار علاقوں میں دیکھی گئی ہے اور لوگ خوف و ہراس کی حالت میں ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز راجوری اور پونچھ اضلاع میں ہائی الرٹ برقرار رکھے ہوئے ہیں اور یہ معلوم کرنے کے لئے سخت محنت کی کہ پراسرار روشنی کی لمبی لائن کیا تھی۔دریں اثنا، سینئر پولیس اور فوج کے حکام نے بعد میں بتایا کہ پراسرار طور پر پرواز کرنے والی فضائی چیز ایلون مسک اسٹار لنک سیٹلائٹ ٹرین تھی۔انہوں نے بتایا کہ اگر آپ انٹرنیٹ پر دستیاب بہت سے مضامین کو دیکھیں تو یہ ایلون مسک اسٹار لنک سیٹلائٹ ٹرین ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں صوبے کے پانچ سے چھ اضلاع کے علاقوں میں آسمان پر نظر آنے والی پراسرار روشنی والی چیز ایلون مسک اسٹار لنک سیٹلائٹ ٹرین تھی۔جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے کہا کہ کوئی پراسرار روشنیاں نہیںتھی بلکہ یہ ستارے سے جڑے سیٹلائٹ تھے اور لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔
 

تازہ ترین