تازہ ترین

ممبروں کوسماجی تحفظ فراہم کرنے میں پرعزمEPFO

تاریخ    4 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


 جموں//ایمپلائز پروڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن اپنے تمام ممبروں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے اور تمام متعلقین کو سہولیت فراہم کرنے کے مشن پرگامزن ہے۔جموں کے علاقائی دفتر نے نومبر کے مہینے میں 8316پروڈنٹ فنڈ دعوئوں کانپٹاراکیاہے جن میں2122کووِڈ سے متعلق دعوے اور2155بیماریوں سے متعلق دعوے شامل ہیں۔اس دوران کل596ای نامزدگیاں بھی کی گئیں جوکسی ممبر کی موت کی صورت میں پروڈنٹ فنڈ معاملوں کو نپٹانے کو سہل اور آسان بنانے کو یقینی بناتا ہے۔ایمپلائز پروڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن تمام ممبروں کو اپنے ای نامزدگیاں داخل کرنے کی اپیل کرتی ہے اورتمام رجسٹرڈ اداروں کو اپنے ملازموں کو اس عمل میں معاونت کرنے کی درخواست کرتی ہے۔اسی ماہ کے دوران32.58کروڑروپے وصول کئے گئے جوگزشتہ ماہ کے مقابلے میں12.11فیصد زیادہ ہے۔ایمپلائز پروڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن جموں کشمیرمیں تمام متعلقین کوسہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔
 

تازہ ترین