۔5دسمبر کوشیخ محمد عبداللہ کا116واں یوم پیدائش

نیشنل کانفرنس نے پروگراموں کو حتمی شکل دی

تاریخ    4 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر// نیشنل کانفرنس کا ایک اجلاس پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی صدارت میں پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شیخ محمد عبداللہ کی 116ویں سالگرہ کے سلسلے میں پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر نائب صدر محمد سعید آخون، سٹیٹ سکریٹری عرفان احمد شاہ، صوبائی سکریٹری شوکت احمد میر، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد، خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس، صوبائی صدر صبیہ قادری، صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر ، ترجمان عمران نبی ڈار، احسان پردیسی کے علاوہ کئی عہدیداران موجود تھے۔ ناصر اسلم وانی نے شیخ محمد عبداللہ 116 ویں یوم پیدایش کے پروگرام کے بارے میں اجلاس کو تفصیل سے آگاہ کیا اور پروگراموں کو آخری شکل دی ۔ ساگر نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مزار پر 5دسمبر کو تشریف لاکر مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کریں۔ 
 

تازہ ترین