تازہ ترین

ڈائون ٹائون سپورٹس فٹ بال ٹیم آسام کیلئے جھنڈی دِکھا کر روانہ

جموں وکشمیر کا نام روشن کرنے کیلئے کھلاڑی بہترین کوشش کریں : فاروق خان

تاریخ    4 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


 سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل یہاں سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں ڈائون ٹائون سپورٹس فٹ بال کی ایک سینئر ٹیم کو آسام کے لئے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد ، سیکرٹری سپورٹس کونسل جموں وکشمیر نزہت گل اور دیگر سینئر اَفسران وملازمین موجود تھے۔مشیر موصوف نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے اَپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے جموںوکشمیر کا نام روشن کریں۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دوسروں کے لئے رول ماڈل بنیں اور اُنہیں فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کا بہترین اِستعمال کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیلو ں سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو کھیل کیئریر بنانے کے لئے ان کے خوابوں کی تعبیر کی خاطر ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے مختلف پیرا ایتھلیٹس کو کھیلوں کے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دِکھانے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر جموں وکشمیر کی نمائندگی کرنے پر بھی مبارک باد دی۔

تازہ ترین