تازہ ترین

سرمائی تعطیلات| ٹیچر ہفتے میں ایک دن آن لائن دستیاب رہینگے

تاریخ    4 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سری نگر//حکومت نے جمعہ کو وادی اور جموں صوبوں میں آنے والی موسم سرما کی تعطیلات کے دوران ہفتے میں کم از کم ایک بار’’واٹس ایپ گروپ یا گوگل میٹ وغیرہ‘‘کے ذریعے طلبا کے ساتھ اساتذہ کے آن لائن رابطہ کی ہدایات دی ہیں۔پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم بسواجیت کمار سنگھ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 26 فروری تک ہوں گی۔آٹھویں جماعت تک کے طلاب کیلئے 6 دسمبر سے 26 فروری تک  جبکہ نویں سے 12ویں جماعت تک 13 دسمبر سے 26 فروری تک تعطیلات ہونگی۔سرکاری اور نجی اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تعطیلات کے لیے ادارے بند کرنے سے پہلے جاری آن لائن امتحانات مکمل کریں۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ’’ہفتہ میں کم از کم ایک بار 'واٹس ایپ گروپ یاگوگل میٹ وغیرہ کے ذریعے طلبا کے ساتھ اساتذہ کا آن لائن رابطہ ہونا لازمی ہے‘‘۔ آرڈرکہا گیا ہے کہ استاد کسی بھی طالب علم کے کسی بھی سوال اور شک کے لیے فون یا واٹس ایپ وغیرہ پر دستیاب رہیں گے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا’’"اساتذہ مختلف کلاسوں کے لیے باقاعدہ تعلیمی سیشن 2020-21 کے تمام جاری امتحانات کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے‘‘۔