تازہ ترین

مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم کا دیولی بشناہ کا دورہ

تاریخ    3 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//مشن ڈائریکٹر جموں وکشمیر رورل لائیولی ہڈ س مشن ( جے کے آر ایل ایم ) ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ’’ اُمید‘‘ سکیم کی عمل آوری اور حصولیابیوں کاجائزہ لینے کے لئے یولی بلاک بشناہ کا دورہ کیا۔مشن ڈائریکٹر موصوفہ کے ہمراہ ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر ، سٹیٹ پروجیکٹ منیجران جے کے آر ایل ایم اور ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر جے کے آر ایل ایم تھے۔اُنہوں نے سیلف ہیلپ گروپوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور جے کے آر ایل ایم کے ایس ایچ جیز کے ممبر کی حیثیت سے زندگی میں تبدیلی کے بارے میں پوچھا اور ان کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر نے ایس ایچ جی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ مشن کے فوائد سے استفادہ اور معاشی ترقی کے لئے کوششیں کریں۔اُنہوں نے ایس ایچ جی اور سی ایل ایف کی سطح پر کمیونٹی پر مبنی اِداروں کی تعمیر سے خود انحصاری کی ضرور ت پر مزید زور دیا۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے مشن کے اَفسران سے کہا کہ وہ مارکیٹ کی طلب کے مطابق ایس ایچ جی مصنوعات کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کریں ۔ اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ان شعبوں کی نشاندہی کریں جہاں بنیادی ڈھانچہ اور مارکیٹنگ سپورٹ کو بڑھایا جاسکتا ہے ۔اِس موقعہ پر بلا ک پروگرام منیجر نے بشناہ بلاک میں مشن کی کامیابیوں کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی کہ بلاک بشناہ جموں ضلع کا پہلا بلاک تھاجسے 2014ء میں رورل لائیولی ہڈس مشن نے لیا تھا اور اسے 6کلسٹر میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں 83 وِلیج آرگنائزیشن اور 1014 سیلف ہیلپ گروپس شامل ہیںجہاں مشن کی طرف سے ایس ایچ جیز کو سرمایہ کاری کے طور پر 7کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔اِس کے علاوہ ایس ایچ جیز کو بینکوں سے 37 کروڑ روپے کا قرضہ دیا گیا ہے ۔ ایس ایچ جیز اراکین نے اس رقم کو مختلف ذریعہ معاش جیسے ڈیری یونٹوں ، فوڈ پروسسنگ یونٹوں ، دستکاری ، لائیو سٹاک اور پولٹری فارمنگ میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف ذریعہ معاش لائن ڈیپارٹمنٹوں کی مدد سے کامیابی کے ساتھ اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔