ائرپورٹ آنے والوں کا کورنا ٹیسٹ لازمی: ڈی سی سرینگر

سفری ہسٹری چھپانے والوں پر 20ہزار روپے کا جرمانہ عائد ہوگا

تاریخ    3 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


 سر ینگر / / ضلع  انتظا میہ سرینگر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافروں کا سری نگر ہوائی اڈے پر ٹیسٹ کیا جائے گا اوراگر کوئی بھی مسافر اپنی سفری معلومات کو چھپائے گا، اس پر جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ اس پر قانون کے تحت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔سی این ایس کے مطابق ضلع مجسٹریٹ سرینگر اعجاز اسد نے میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا کہ بیرون ممالک سفر کرنے والے مقامی مسافروں کے خلاف اپنی سفری ہسٹری چھپانے والے کے پاداش میں قانونی چارہ جوئی کے علاوہ ان پر 20 ہزار روپیہ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔انہوںنے مزید کہا کہ ’’جن مسافروں کا ٹیسٹ مثبت پایا جائے گا انہیں ڈی آر ڈی او کے خصوصی ہسپتال میں علاج کے لئے منتقل کیا جائے گا، وہیں جن مسافروں کا ٹیسٹ منفی آتا ہے تو انہیں بھی احتیاطی طور 7 دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔‘‘محمد اعجاز اسد نے زور دے کر کہا کہ ’’اگر کوئی بھی مسافر اپنی سفری معلومات کو چھپائے گا، اس پر جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ اس پر قانون کے تحت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ وادی کشمیر خاص کر شہر سرینگر میں کورونا کے مثبت معاملات میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو کورونا کے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہنے کا پابند بنایا جاسکے۔
 

تازہ ترین