تازہ ترین

کورونا کی امریکران قسم نے جموں میں محکمہ صحت کو الرٹ کیا | بین الاقوامی مسافروں کی جانچ ہوگی ،DRDOہسپتال میں علاج اور قرنطینہ ہوگا

تاریخ    2 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سید امجد شاہ
جموں//محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے  ٹیسٹ کو لازمی بنا کر جنگی بنیادوں پر جموں میں کورونا کے  قسم سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی طرف سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگیں کی گئی ہیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی مسافروں کو ہوائی اڈہ، لکھن پور، کٹرا اور جموں ریلوے اسٹیشن جموں میں RT-PCR ٹیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے کوویڈ 19 کے نئے ورژن کے لیے ٹیسٹ کیا جائے گا۔  ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے کہا"ہم جموں ہوائی اڈے پر مسافروں کی یہاں آمد پر روزانہ کی بنیاد پر 170 سے 200 RAT ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ اگرچہ جموں کا ایک گھریلو ہوائی اڈہ ہے لیکن ہم معمول کے مطابق تمام مسافروں کی نگرانی کر رہے ہیں"۔انہوں نے کہا کہ اگر مسافر 72 گھنٹوں کے اندر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ یا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہتا ہے تو یہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔انہوںنے مزید کہا "ہم نے محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ میٹنگیں کی ہیں اور مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔"دریں اثنا، محکمہ صحت کے عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے لکھن پور، کٹرا ریلوے اسٹیشن اور جموں ریلوے اسٹیشن پر تمام بین الاقوامی مسافروں کی RT-PCR جانچ کو یقینی بنایا ہے۔بین الاقوامی مسافر کا RT-PCR کا استعمال کرتے ہوئے ٹیسٹ کیا جائے گا اور انہیں براہ راست گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم ان کی رپورٹ آنے تک انہیں جموں ضلع کے پانچ پیڈ ہوٹلوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔عہدیدار نے کہا کہ جو مسافر مفت قرنطینہ چاہتے ہیں انہیں بھگوتی نگر منتقل کردیا جائے گا۔انہوںنے مزید کہا "انہیں اپنے گھر جانے کی اجازت تب ہی دی جائے گی جب ان کی رپورٹ منفی آئے گی اور اگر رپورٹ مثبت آتی ہے، تو انہیں (بین الاقوامی مسافروں) کو ان کے علاج کے لیے بھگوتی نگر کے ڈی آر ڈی او ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔اگر مسافروں کا RT۔ PCR ٹیسٹ میں منفی تجربہ کیا جائے ،تو بھی ٹیسٹ آٹھ دن کے بعد دہرایا جائے گاُُ۔عہدیدارنے کہا کہ ایسے بین الاقوامی مسافروں کی نگرانی کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے گی کہ وہ نئے ورژن سے متاثر تو نہیں ہیں۔ان کا کہناتھاکہ بین الاقوامی سفر کا آر ٹی پی سی آر کیا جائے گا اور اگر ان کی جانچ کی رپورٹ مثبت پائی جاتی ہے، تو انہیں ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ کٹھوعہ ضلع میں قائم کوویڈ کیئر سنٹر میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔