تازہ ترین

سکمزصورہ میں نیم طبی اسامیوں کی بھرتی

منتخب امیدواروں کی فہرست منظر عام پرلانے کامطالبہ

تاریخ    2 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// شیرکشمیرانسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسزصورہ میں مختلف نیم طبی اسامیوں کوپُرکرنے کیلئے جن امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں اور وہ جنرل میرٹ لسٹ میں جگہ پاگئے ہیں،نے حکام پرزوردیا ہے کہ وہ منتخب اُمیدواروں کی حتمی فہرست کوجاری کریں ۔ سرینگر کی پریس کالونی میںنرسنگ، فارمیسی، ریڈیولاجی، آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن، اینستھیزیا سمیت مختلف شعبوں میں اکتوبر میں جاری ہونے والی جنرل میرٹ لسٹ میں جگہ پاچکے اُمیدوار جمع ہوئے او ر حکام کی توجہ اپنے مسئلے کی طرف مبذول کرائی ۔ایک احتجاجی نے کہا’’امتحانات کے لیے ایک جنرل میرٹ کا اعلان 5 اکتوبر کو کیا گیا تھا اور وہ تمام امیدوار جو فہرست میں شامل تھے یہاں پر موجود ہیں،مگراب دو ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ہمیں مستقبل کے بارے میں معلوم نہیں ہے کیونکہ منتخب  امیدواروں کی حتمی فہرست متعلقہ حکام نے منظر عام پر نہیں لائی۔ انہوں نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ اور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے منتظمین سے حتمی سلیکشن لسٹ جاری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس مسئلے کے جلد از جلد حل کرنے کیلئے زیرغور لایا جائے گا تاکہ وہ متعلقہ شعبے میں اپنے مستقبل کو سنوار سکے۔