تازہ ترین

ایس ایس بی امتحانات| 19افسر بطور مبصرین تعینات

تاریخ    2 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈر کی جانب سے رواں ماہ کے دوران مختلف اسامیوں کیلئے کمپیوٹرکے ذریعہ امتحانات لینے کیلئے19افسراں کو امتحانی مراکز میں بطور مبصر نامزد کیا ہے۔ یہ امتحانات7دسمبر سے11اور20تاریخ سے27دسمبر تک مختلف امتحانی مراکز میں لئے جائیں گے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق وادی کے امتحانی مراکز میں15 جبکہ جموں کے مراکز کیلئے4مبصرین کو نامزد کیا گیا ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے  اس ضمن میں باضابطہ طور پر احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان مبصرین کی اصل تقرری سروس سلیکشن بورڈ کرے گا۔