تازہ ترین

مینڈھر قصبہ میں جام لوگوں کیلئے مصیبت کا باعث | مریض اور طلباء دربدر ،انتظامیہ متبادل تلاش کرنے میں ناکام

تاریخ    29 نومبر 2021 (00 : 12 AM)   


جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں جام کی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات ہر گزرتے روزکیساتھ بڑھتی ہی جارہی ہے۔غلط پارکنگ کی وجہ سے لگنے والے جام میں مریض،طلباء اور عام راہگیر کئی گھنٹوں تک انتظار کرنے پر مجبور ہیں ۔ تاجروں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی عرصہ سے مینڈھر قصبہ میں جام جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کی آمد ورفت کیساتھ ساتھ تاجروں کا نقصان بھی ہورہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قصبہ کی گلیوں میں غلط پارکنگ کی جارہی ہے جبکہ حکام کی موجود گی ک باوجود بھی غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں سے مینڈھر سب ڈسٹر کٹ ہسپتال آنے والے مریضوں ،حاملہ خواتین کے علاقہ طلباء اور عام راہگیر کئی گھنٹوں تک جام میں دربدر ہوتے رہتے ہیں لیکن مقامی پولیس اور ٹریفک حکام غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی ہی نہیں کررہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے ٹریفک کی آمدورفت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے مینڈھر بائی پاس سڑک کو مکمل کرنے میں بھی کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں جام کی وجہ بننے والی گاڑیوں کو ضبط کر کے مالکان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
 
 

تازہ ترین