مزید خبریں

تاریخ    28 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


محمد اسلم ملک نے جموں میں اپنی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات

جموں// جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری محمد اسلم ملک نے جموں میں اپنی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے لوگوں کے مطالبات کو پیش کرنے کےلئے ملاقات کی۔ اپنی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری محمد اسلم ملک نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے دوران چھاترو سنتھن سڑک سے برف ہٹانے کا مطالبہ کیا جو بدستور بند ہے۔ محمد اسلم ملک نے مطالبہ کیا کہ بوندا چھاترو تا نواپاچی مرواہ تک سرنگ کی منظوری دی جائے، پہاڑی ضلع کے ملانو کہارا، بنجواہ اور جکیاس کے علاقوں کےلئے گورنمنٹ ڈگری کالجز کی منظوری دی جائے جو بنیادی سہولیات کے حصول کےلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے، محمد اسلم ملک نے ایل جی سے اپیل کی کہ وہ کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو بڑھانے کےلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دیں۔
 
 

 خورشید شاہ شیعہ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری نامزد 

جموں//سید خورشید احمد شاہ کو شیعہ فیڈریشن کا پھر سے جنرل سیکریٹری نامزد کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ کچھ ماہ سے یہ اہم آسامی خالی تھی ،جس پر سید خورشید احمد شاہ کو ایک بار پھر سے صوبائی شیعہ فیڈریشن کا جنرل سیکریٹری بااتفاق رائے سے نامزد کیا گیا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سید خورشید احمد شاہ اس عہدے پر اپنے فرائض منصبی انجام دے چکے ہیں۔اس موقعہ پر شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ سید خورشید احمد شاہ اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لا تے ہوئے برادری کے مشن کو نئی بلندی پر لے جانے میںکوئی کسر باقی نہ رکھیںگے ۔ان کا کہنا تھا کہ سید خورشید کی سابق کارکردگی کی بنا پر اس بات کی توقع کی جاتی ہے کہ شاہ صاحب فیڈریشن کے اہم منصب پر فائز ہو کر فیڈریشن کے اصل مدعے ہندو مسلم سکھ عیسائی بھائی چارے کو اور تقویت دے کر اسے اور مضبوط کرنے ،برادری کے مسائل کا اجاگر کر کے ان کے ازالہ اور قوم کی توقعات کو پوراکریںگے ۔خان نے کہا کہ شیعہ فیڈریشن کے تمام عہدیداران سید خورشید احمد شاہ کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہر وقت کھڑے رہیںگے ،ان کا کہنا تھا کہ اس نازک وقت پر شیعہ برادری کو موجودہ حالات میںقوم کوایک جٹ ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔تاکہ برادری کو آگے کی جانب گامزن کئے جانے کےلئے راہ ہموار کی جا سکے ۔
 
 

تازہ ترین