پٹھان کورٹ میں جموں وکشمیر کے سابق فوجیوں کےلئے تقریب کا اہتمام

تاریخ    28 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں // فوج کی اپنے سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی اپنی روایت کو جاری رکھتے ہوئے، مامون ملٹری اسٹیشن پٹھانکوٹ میں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے جموں اور کشمیر کے سابق فوجیوں کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس ریلی کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی نے انجام دی ۔ اس ریلی میں 13ویں جموں و کشمیر رائفلز سے تعلق رکھنے والے 300 سے زیادہ سابق فوجیوں نے شرکت کی۔ ان میں سے زیادہ تر وہ تھے جنہوں نے جنگوں کی قیادت انجام دی تھیں ان میں وہ کمانڈر افسر بھی موجود تھے جنہوں نے کرگل جنگ کے دوران حصہ لیا تھا اور اس بٹالین کو 'بہادر ی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا ۔ آرمی کمانڈر نے تمام سابق فوجیوں سے بات چیت کی اور قوم کی تعمیر کے عمل میں ان کے مسلسل تعاون کو سراہا۔ انہوں نے اظہار تشکر کیا اور قوم کےلئے ان کی شاندار خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی اور تعریف بھی کی ۔آرمی کمانڈر نے سابق فوجیوں کو یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ فوج کا حصہ رہیں گئے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے اس دوران نئی پالیسیوں اور سابق فوجیوں کےلئے دستیاب مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی ورک شاب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تازہ ترین