لیفٹیننٹ گورنر نے یو ٹی بھر سے درخواست دہندگان کےساتھ بات چیت کی

شکایات سُنیں ۔ عہدیداروں کو عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت

تاریخ    28 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں //لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج ایل جی ملاقات کے ماہانہ ایڈیشن کے دوران یو ٹی بھر سے تصادفی طور پر منتخب درخواست دہندگان کے ساتھ بات چیت کی اور عوامی مسائل اور شکایات کا جائیزہ لیا ۔ ’شکایات کے ازالے ‘ کو گُڈ گورننس کے سب سے بڑے پہلوو¿ں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنروں اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات موصول ہوتے ہی ان کا فوری ازالہ کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے اضلاع اور سیکرٹریٹ میں تمام متعلقہ عہدیداروں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوامی بہبود کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوگوں کی درخواستوں اور شکایات کا مناسب وقت کے اندر اندر جواب دیا جائے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” ہر ضلعی دفتر کے پاس کارکردگی کا نظم و نسق کا نظام ہونا چاہئیے تا کہ کارکردگی کا آڈٹ ، جائیزہ اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اور خدمات کی کارکردگی اور تاثیر کا اندازہ لگایا جا سکے “۔ آج کے پروگرام میں متعدد درخواست دہندگان کو فوری ریلیف ملا کیونکہ اس کے مسائل موقع پر ہی حل ہو گئے درخواست دہندگان میں سے ایک جوہرا ، جو چھان پورہ گاو¿ں کلگام کی رہائشی ہے ، جلد ہی پردھان منتری آواس یوجنا گرامین ( پی ایم اے وائی ۔ جی ) کے تحت اپنا مکان حاصل کرے گی جو کئی سالوں سے تاخیر کا شکار تھی ۔ لفٹینٹ گورنر کی مداخلت سے اب اضافی فہرست میں شامل ہونے کے بعد ان کے کیس پر کاروائی کی جائے گی ۔ اسی طرح سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک درخواست گذار محمد سید شاہ نے حکام کی توجہ اپنے علاقے کو درپیش پانی کی قلت کے مسئلہ کی طرف مبذول کرائی جس پر لفٹینٹ گورنر نے جل شکتی کے متعلقہ عہدیداروں کو 10 دنوں کے اندر اس معاملے کو حل کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے محراج ملک نے بھلیسہ سے بٹیاس علاقے تک جے کے ایس آر ٹی سی بس سروس کی عدم دستیابی کے بارے میں شکایت درج کرائی ہے ، لفٹینٹ گورنر نے ٹرانسپورٹ سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کو ترجیحی بنیاد پر دیکھیں اور مسافروں کیلئے فوری طور پر سروس شروع کریں ۔ اودھمپور کے ریلوے اسٹیشن کے قریب پانی کے چشمے کے تحفظ سے متعلق اودھمپور کے اشوک کمار کی شکایت پر لفٹینٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر اودھمپور کو اس سلسلے میں فوری کاروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ سڑکوں اور پلوں کی مرمت ، شہری سہولیات ، پانی کی فراہمی ، بجلی کی فراہمی اور آبپاشی کی سہولیات سے متعلق پروگرام کے دوران اٹھائے گئے دیگر مسائل اور شکایات کے جواب میں لفٹینٹ گورنر نے ازالے کیلئے سخت ٹائم لائین مقرر کیں ۔ محترمہ ریحانہ بتول کمشنر / سیکرٹری عوامی شکایات نے جموں و کشمیر کے مربوط شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام ( جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس ) پر موصول ہونے والی پیش رفت اور شکایات کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔ چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خزانہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ صحت اور طبی تعلیم ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، انتظامی سیکریٹریز ، اے ڈی جی پی جموں ، ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، پولیس سپرنٹنڈنٹس ، محکموںکے سربراہان اور دیگر سینئر افسران بات چیت کے دوران ذاتی طور پر اور ورچول موڈ کے ذریعہ موجود تھے۔

تازہ ترین