ہندوستان امن میں یقین رکھتا ہے

ڈرون جیسے جدید آلات کو مثبت طریقے سے استعمال کرنا چاہتا ہے : ڈاکٹرجتندر سنگھ

تاریخ    28 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں// (یو این آئی) وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان امن میں یقین رکھتا ہے اور ڈرون جیسے جدید آلات کو تباہی کے بجائے مثبت طریقے سے استعمال کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جو ڈرون اس طرف آتے ہیں وہ انسانیت کو نقصان پہنچانے کیلئے بھیجے جاتے ہیں لیکن ہمارے ڈرون انسانیت کو بچانے کیلئے استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ان باتو ں کا اظہار انہوں نے جموں میں تقریب کے حاشے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ 'جموں صوبے میں ویکسین کی سپلائی کیلئے ڈرون کے استعمال کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ اہم پیش رفتہ مفاد عامہ میں کافی مثبت ثابت ہو سکتی ہے '۔مرکزی وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ڈرون ا±ن گھروں تک پہنچے گا جہاں گاڑیاں نہیں پہنچ پاتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'جموں صوبے کے پہاڑی علاقے کئی ماہ تک بند پڑے ہوتے ہیں ان علاقوں تک ضروری ادویات اور ویکسین پہنچانے کی خاطر مذکورہ ڈرونز کو استعمال میں لایا جائے گا'۔ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت جتندر سنگھ نے کہا کہ 'پاکستان کی جانب سے جو ڈرون اس طرف آرہے ہیں وہ انسانیت کو زک پہنچانے اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے اس پار بھیجے جاتے ہیں لیکن بھارت کے ڈرون سنجیونی اور شانتی کا پیغام لے کر جائیں گے '۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک تجربہ ہے اور ان ڈرونز کو ہمارے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ا±ن کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان امن میں یقین رکھتا ہے اور ڈرون جیسے جدید آلات کو تباہی کے بجائے مثبت طریقے سے استعمال کرنا چاہتا ہے تاکہ عام لوگوں تک اس کا فائدہ پہنچ سکے۔اس سے قبل مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے دیسی ساخت کے ایسے ڈرون کا افتتاح کیا جس کے ذریعے ادویات اور ویکسین دور ا±فتادہ علاقوں تک پہنچائی جائیں گی۔
 

تازہ ترین