ٹنگمرگ میں مارکیٹ چیکنگ | گلی سڑھی سبزیاں ضائع کر دی گئیں، جرمانہ وصول

تاریخ    28 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری ٹنگمرگ اور انفورسمنٹ ونگ بارہمولہ نے مشترکہ طور ٹن چھاندل، وانی گام ،غنی بابااور دارہ کشی میں مارکیٹ چیکنگ کی۔ مشترکہ ٹیم نے چیکنگ کے دران وافر مقدار میں گلی سڑھی سبزیاں اور غیرمیعاری مصالحہ جات موقع پر ضائع کرکے قصور وار دوکانداروں سے 2 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ۔تحصیل سپلائی افسر ٹنگمرگ نے دوکانداروں سے تاکید کی کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے سے پرہیز کریں ۔
 

تازہ ترین