سرینگر//آریگام پلوامہ میں پولیس نے مکان میں رکھی گئی 15کلوگرام نشیلی شے بھنگ پتری برآمدکرکے ایک شہری کوگرفتار کرلیاہے۔ پولیس تھانہ پلوامہ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کی بنا پر آریگام میںایک شہری کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے چھاپے کے دوران جمع کی گئی15کلو بھنگ پتری کو برآمدکرکے اپنی تحویل میں لے لیا اور ایک شہری کو حراست میں لے لیا۔اس دوران پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔