تازہ ترین

۔سرکاری افسران کے APR 5دسمبر تک مکمل کرنیکی ہدایات

تاریخ    28 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// سرکار نے جموں و کشمیر انتظامی افسراں کے لیے سالانہ کارکردگی رپورٹ جمع کرنے کیلئے کہا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے’’ حکام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سال 2020-21 کے لیے’ اے پی آر‘ کی کارروائی عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے6جولائی2021کو مطلع کردہ نوٹیفکیشن کے تحت عملایا جائے۔اے پی آرجمع کرنے کی تاریخ امسال31اگست تھی،جبکہ جائزہ اتھارٹی کے ذریعے30ستمبر اور تسلیم کرنے والے حکام کیلئے31دسمبر مقرر کی گئی تھی۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ تاہم، ابتدائی اور سر نوجائزہ لینے والے حکام کی سطح پر’ اے پی آر‘ کی کارروائی کے لیے توسیع شدہ ٹائم لائن گزر جانے کے باوجود، اے پی آر کی کافی تعداد اب بھی مختلف مراحل پر زیر التوا ہے۔ سرکیولر میں کہا گیا’’اسی مناسبت سے متعلقہ حکام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مطلوبہ کارروائی ہفتہ کے اندر یعنی 5دسمبرتک مثبت انداز سے مکمل کریں۔