بارجی چیمپیئنز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ

رائزنگ سٹارز نے 4وکٹوں سے فائنل میچ جیتا

تاریخ    28 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//بارجی چیمپیئنز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ویو رائیڈر لیجنڈز اور رائزنگ سٹارز کے درمیان ریور فیلڈ میدان بارجی ہارون میں کھیلا گیا جس میں رائزنگ سٹارز نے 4وکٹوں سے میچ جیت کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ویو رائیڈر لیجنڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 12 اووروں میں 73 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں رائزنگ اسٹارز نے 74 کا ہدف 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ مبارک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ٹیکنیکل آفیسرجموں کشمیر سپورٹس کونسل عرفان قادر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے آئندہ مالی سال کے دوران میدان کو تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ایس ایچ او ہارون آر پی سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب میں ڈی ڈی سی ممبر، سرپنج محمد الطاف،پیر بلال، جاسم مظفر اور علاقہ ہارون کے معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔فائنل میچ دیکھنے کے لئے شایقین کی خاصی تعداد میدان کے چاروں طرف میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے موجود تھے۔
 

تازہ ترین