تازہ ترین

قومی تعلیمی پالیسی ۔ 2020 کے تحت اعلیٰ تعلیمی نظام میں تبدیلی لانے والی اصلاحات کی جا سکتی ہیں:بھٹناگر

تعلیمی پالیسی، ایچ ای ڈی کی دیگر سکیموں کے نفاذ پر پیش رفت کا جائزہ لیا

تاریخ    27 نومبر 2021 (35 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹنااگر نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی ) 2020 کے تحت اعلیٰ تعلیمی نظام میں تبدیلی آمیز اصلاحات کی جا سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کا ماحول بھی پیدا کیا جا سکتا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار مشیر نے سول سیکرٹریٹ میں این ای پی ۔ 2020 اے آئی سی ٹی ای پراگتی اسکالر شپ اسکیم کے علاوہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن ( ایچ ای ڈی ) کی دیگر اسکیموں اور پروجیکٹوں کے نفاذ پر پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں سیکرٹری ایچ ای ڈی ، مشن ڈائریکٹر راشٹریہ اچھتر شکشا ابھیان ( آر یو ایس اے ) ، ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی ، ڈائریکٹر فائنانس ایچ ای ڈی اور محکمہ کے دیگر متعلقہ حکام  نے ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ این ای پی 2020 کے نفاذ پر پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے بٹھناگر نے افسران پر زور دیا کہ این ای پی 2020 کے تمام پہلوؤں جیسے اختراع ، تحقیقی ترقی اور دیگر متعلقہ شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کو اپ گریڈ کرے گا ۔ مشیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اعلیٰ تعلیم ملک کی ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور اس پالیسی کے ذریعے اعلیٰ تعلیمی نظام میں متعدد اصلاحات لائی جا سکتی ہیں جس سے یہاں کی کالج اور یونیورسٹی کی تعلیم میں انقلاب برپا ہو گا ۔ ایچ ای ڈی میں کئی جاری پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں پر پیش رفت کا تجزیہ کرتے ہوئے مشیر کو بتایا گیا کہ گرلز ہوسٹل جی ڈی سی پلوڑہ کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا ہے جبکہ گرلز ہوسٹل جی ڈی سی راجوری اور گرلز ہوسٹل جی ڈی سی بھدرواہ کی عمارتیں مکمل ہو چکی ہیں ۔ مشیر نے افسران سے کہا کہ مکمل شدہ عمارتوں کو فوری حوالے کیا جائے جبکہ دیگر پروجیکٹ پر کام کو تیز کیا جائے تا کہ انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے ۔ اِسی طرح لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کو آر یو ایس اے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ یہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں رَسائی ، مساوات اور عمدگی کے حصول کی خاطر اعلیٰ تعلیم کے لئے ایک جامع سکیم ہے۔ مشیر موصوف کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ یہ سکیم بُنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے اور تدریسی سیکھنے کے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔مشیر موصوف نے اَفسران کو ہدایت دی کہ اِس منفرد سکیم کے ہمارے ملک میں اعلیٰ تعلیمی نظام کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے مختلف اجزأ ہیں اور ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے زمینی سطح کوششیں کی جائیں۔راجیو رائے بھٹناگر کو کیپکس بجٹ کے تحت کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ اِنڈسٹریل سکل سینٹروں جیسے خاطر تواضع اور کیٹرنگ ٹیکنالوجی، ہیومن ڈیولپمنٹ اور ابتدائی بچوں کی دیکھ ریکھ ، ٹریول اینڈ ٹوراِزم اور کئی دیگر اِختراعی ٹریڈوں کی مہارت فراہم کرنے والے کئی ڈگر ی کالجوں میں کالج طلاب کو زیادہ ہندر مند بنانے کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔مشیرموصوف کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ طلاب میں تحقیق او راِختراع کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو فروغ دینے کے لئے ڈگری کالجوں میں ریسرچ اینڈ انوویشن سینٹر، انوویشن اور انکیوبشن سینٹرقائم کئے گئے ہیں۔مشیر بھٹناگر نے اِن اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ایچ ای ڈی کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ نوجوانوں کو معیاری اور متعلقہ کورسز فراہم کریں تاکہ روزگار کو یقینی بنایا جاسکے اور ان کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی ماحول کو فروغ دیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے اَفسران سے کہا کہ وہ نئے قائم ہونے والے ڈگری کالجوں کے لئے ایک مناسب لائحہ عمل وضع کریں تاکہ طلاب کے مطالبات کے مطابق کورسز شروع کئے جاسکیں۔ اُنہوں نے متعلقین کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ طلباء کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے تدریسی اور سیکھنے کے شعبے میں جدید تکنیکی ایجادات کو بہترین طریقے سے اِستعمال کریں۔اِس موقعہ پر سیکرٹری ایچ اِی ڈی نے ایچ اِی ڈی میں مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی ۔
 

تازہ ترین