تازہ ترین

ترال میں چوری کی واردات

شیپ فارم سے 32بھیڑیں چرالی گئیں

تاریخ    27 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   
(File Photo)

سیداعجاز
ترال// ترال قصبے میں چوری کی ایک واردات کے دوران ایک شہری کے شیپ فارم سے 32بھیڑیں چرالی گئیں۔جلال الدین نائک ساکن تاج محل بستی ترال پائین نے بتایا کہ گزشتہ دس برسوں سے وہ یہ شیپ فارم چلا رہا ہے اور دیکھ ریکھ کیلئے ایک شخص کو بھی ملازمت دی ہے ۔انہوں نے بتایا ’’ جمعہ کی صبح جب میں فارم پر پہنچاتو یہاں 60میں سے 32بھیڑیں غائب پاکر میں ششدر رہ گیاجن میں ایک  محکمہ شیپ کا(ریم)اورایک پڑوسی کے2 شامل ہیں‘‘ ۔نائک نے بتایا کہ چوکیدارکی لا علمی کے بعد انہوں نے ترال تھانہ میں ایک تحریری شکایت درج کی جس کے بعدپولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ،جنہوں نے تحقیقات شروع کی ہے ۔