تازہ ترین

سرحد پار بھی جھنڈا لہرائیں گے :رینہ

تاریخ    27 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر //بی جے پی جموں وکشمیر کے چیف روندر رینہ نےکہا کہ سرحد پار لوگ غلامی کی زنجیروں میں جھکڑے ہیں اور ایک دن آئے گا جب ہماراجھنڈا وہاںبھی لہرایا جائے گا ۔رینہ ٹیٹوال کرناہ میں تقریرکررہے تھے ۔انہوں نے کہا ’’ ایک دن آئے گا جب اسی طرح ہم پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے کےگائوں میں جائیں گےاور وہاں جھنڈا بھی لہرائیں گے ‘‘۔انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے بات چیت کی اور فوجی اہلکاروں کا بھی حوصلہ بڑھایا۔منقسم خاندانوں کی آواجاہی کیلئے ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ کو کھولنے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رینہ نے کہاکہ بھارت کی سرکار نے ہمیشہ کوشش کی کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کی جائے ،پیار محبت سے رہیں ۔انہوں نے فوجی اہلکاروں کو سرحد پر جھنڈا بلند کرنے اور ملک کے تئیں محبت کرنے پر ان کی سرہنا کی اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔